خواب میں کسی کو گرانا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں کسی کو گرانا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
حضرت ابن سیرینؒ فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی کو گرایا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن اس سے حیران ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی پر پتھر پھینکا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کو  سخت بات کہت گا بعض اہل تعبیر نے بیان فرمایا ہے کہ اس کی دلیل یہ ہے کہ اس کو زنا یا گناہ کی تمہت لوگ لگائیں گے اور اگر کوئی دیکھے کہ ٹھیکری ڈالی ہے تو اس سے بھی یہی دلیل ہے کہ کسی کو سخت بات کہے گا۔اور اہل تعبیر فرماتے ہیںک ہے اگر کوئی شخص خؤاب میں دیکھے کہ اس پر کسی نے شکر، بادام یا قندکوڈالا ہے، اگر ڈالنے والا معلوم ہے تو اس سے اسی قدر عطا پائے گا اور اگر نامعلوم ہے تو اسی قدر کسی سے فائدہ اٹھائے گا اور اگر اس نے بھی کھانے کی چیزیں چوپاؤں کی طرف ڈالی ہیں تو اس سے یہ دلیل ہے کہ اپنا مال جاہلوں کو دے گا۔