سوال۱: عائلی زندگی سے کیا مراد ہے؟

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتسوال۱: عائلی زندگی سے کیا مراد ہے؟
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جواب: عائلی زندگی سے مراد خاندانی زندگی ہے۔ انسان پیدائش سے موت تک ساری زندگی اپنے خاندان میں گزارتا ہے خاندان بنیادی طور پر میاں بیوی اور اولاد پر مشتمل ہوتا ہے۔ خاندان کے تمام افراد مختلف رشتوں کی بناءپر ایک دوسرے سے منسلک ہوتے ہیں۔ خاندان معاشرے کا اہم جزو ہے۔ اور معاشرے کے اثرات خاندان پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔ اگر معاشرہ خوشحال اور اسلامی طرز زندگی پر گامزن ہوگاتو خاندان پر اس کے اچھے اثرات پڑیں گے۔ اسلام نے انسانی معاشرے میں ایک مضبوط خاندانی نظام کے قیام کو بڑی اہمیت دی ہے۔