سوال۲:اللہ کے اس کائنات میں موجود خاص نظم و ضبط کی مثال پیش کریں۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتسوال۲:اللہ کے اس کائنات میں موجود خاص نظم و ضبط کی مثال پیش کریں۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جواب: اللہ تعالیٰ نے اس کائنات کو ایک خاص نظم و ضبط کا پابند پیدا کیا ہے۔ زمین ایک مقررہ وقت میں سورج کے گرد اپنا چکر پورا کرتی ہے۔ دن اور رات ایک خاص پابندی کے ساتھ ایک دوسرے کے بعد آتے ہیں۔ سورج اور چاند مقررہ وقت پر طلوع وغروب ہوتے ہیں۔ موسم مقررہ انداز میں بدلتے رہتے ہیں اور کائنات کی کوئی چیز اللہ تعالیٰ کے حکم کی فرمانی نہیں کر سکتی، کیونکہ احکام الہیٰ کی پابندی ان کی فطرت میں شامل ہے۔

اللہ تعالیٰ نے انسان کو تمام مخلوقات سے ممتاز پیدا کیا ہے۔ اسے عقل و فکر کی نعمت دے کر ایک محدود دائرے میں اختیار بھی دیا ہے۔ اگرچہ اسے اپنی موت و حیات پر کوئی اختیار نہیں، لیکن اس عرصۂ حیات کے مختصر وقفے میں وہ جو کچھ کرتا ہے، اپنے ارادے اور اختیار سے کرتا ہے۔ ”اسلام“ چاہتا ہے کہ انسان اپنے فکر و عمل کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وعلیٰ الٰہ واصحابہ وسلم کے احکام کا تابع کردے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
ترجمہ: ”آج کے دن میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لیے اسلام کو بحثیت دین پسند کیا۔“ (سورۃ المائدہ: ۳)