سوال۳:عملِ صالح کیا ہے؟ اس کی اقسام کو بیان کیجیے۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتسوال۳:عملِ صالح کیا ہے؟ اس کی اقسام کو بیان کیجیے۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جواب:دین اسلام ایمان اور عمل صالح کا مجموعہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، رسالت اور آخرت وغیرہ کا زبان سے اقرار اور ان پر دل سے یقین ایمان کہلاتا ہے اور اسلام کی رو سے ایمان کی بنیاد پر اللہ تعالیٰ کے احکام بجالانے کو عمل صالح کہتے ہیں۔ اس کی تین قسمیں ہیں:

عبادات:

عبادات اللہ تعالیٰ کے حضور انتہائی، عاجزی اور محتاجی کے اظہار کا نام عبادت ہے۔اصطلاح شریعت میں نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج جیسے احکام کی بجا آوری کو عبادات کہتے ہیں۔

معاملات:

ان کا تعلق معاشرتی حقوق و فرائض سے ہے۔

اخلاق:

انسانی سیرت کی وہ خوبیاں جو اللہ تعالیٰ کو پسند ہیں اور انسان کی شخصیت نکھارتی ہیں۔