سوال۴:اعمال کی تقسیم کیوں کی گئی ہے اور دین کو حصوں میں کیوں تقسیم نہیں کیا جاسکتا؟ وضاحت کیجیے۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتسوال۴:اعمال کی تقسیم کیوں کی گئی ہے اور دین کو حصوں میں کیوں تقسیم نہیں کیا جاسکتا؟ وضاحت کیجیے۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جواب:اعمال کی یہ تقسیم صرف سمجھنے کے لئے ہے۔ ورنہ دین کو حصوں میں تقسیم نہیں کیا جاسکتا اور نہ اس کے ٹکڑے کرکے دوسرے سے الگ کیا جا سکتا ہے۔ آدمی ایمان تو لائے لیکن احکام الہیٰ پر عمل نہ کرے۔ یانیک کام تو کرے لیکن اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم پر ایمان نہ لائے۔ ایسا ایمان اور عمل اللہ تعالیٰ کے نزدیک مقبول نہیں۔ جو نیک کام اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے نہ کیا جائے اس سے اللہ تعالیٰ راضی نہیں ہوتا اور اس سے دنیا اور آخرت کا کامیابی حاصل نہیں ہوتی۔ اس کے برعکس اگر کوئی شخص صرف عبادات میں مصروف رہے لیکن اس کے معاملات احکام الہیٰ کے مطابق نہ ہوں تو اس کے ہم باعمل مسلمان نہیں کہہ سکتے۔ نہ کوئی بد اخلاق آدمی اچھا مسلمان کہلا سکتا ہے۔ اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے۔ زندگی کا کوئی پہلو ایس انہیں جس کے متعلق رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے قول و عمل سے اللہ تعالیٰ کے احکام ہم تک نہ پہنچائے ہوں۔ ان احکام کو ہر پہلو سے ماننا لازم ہے۔