سیکولرازم سے کیا مراد ہے؟

ادبی محفلسیکولرازم سے کیا مراد ہے؟
beingsajid Staff asked 1 سال ago
beingsajid Staff replied 1 سال ago

سیکولرازم کی تعریف
سیکولرازم، لاطینی (Latin) لفظ (Saeculum) سے ماخوذ ہے۔ سیکولر کا لغوی معنیٰ ”نامقدس“ (Unholy) ہے جو مقدس (Holy) کے مقابلے میں ہے۔ سیکولرازم، توہین (Blasphemy) اور بے حرمتی (Profanation) کے معانی پر مشتمل ہے۔
اصطلاحات علمی سے کنارہ کر کے اگر ہم سیکولرازم کی تعریف کرنا چاہیں تو یوں کہہ سکتے ہیں:
”سیکولرازم ایک اسیا نظریہ ہے جس کا لب لباب یہ ہے کہ دین کو زندگی کے تمام پہلوؤں اور تمام شعبوں سے نکال کر اسے زندگی کا ایک الگ اور مستقل شعبہ بنا دیا جائے، وہ بھی اس طرح سے کہ خود اس دینی شعبہ کا زندگی کے باقی شعبوں سے کوئی تعلق نہ ہو اور نہ ہی ان باقی شعبوں کا شعبہ دین سے کوئی تعلق ہو“۔
انسانی زندگی کے مختلف پہلو اور شعبے ہیں مثلاََ ہر انسان کی زندگی کا ایک انفرادی، ذاتی شعبہ ہے، خاندانی و عائلی شعبہ ہے، دوسرے انسانوں کے ساتھ ارتباط کا شعبہ ہے، تعلیم اور آموزش کا شعبہ ہے، تربیت کا شعبہ ہے، اسی طرح سیاست، معیشت، اقتصاد، اقوام کے مابین ارتباطات اور دیگر بیسیوں شعبے ہیں۔ بس زندگی کے تمام شعبوں سے دین کو خارج کرنا اور پھر اسکو زندگی کا مستقل شعبہ بنانا سیکولرازم کہلاتا ہے۔
چونکہ ہماری بحث ”اسلام اور سیکولرازم“ کے عنوان سے ہے لہٰذا کہیں گے کہ اسلام کو ان تمام شعبوں سے باہر نکالنا اور پھر اسے مستقل شعبہ زندگی بنانا تاکہ دوسرے شعبے اس سے متاثر نہ ہوں۔ ورنہ سیکولرازم کا ہدف فقط اسلام نہیں بلکہ اسکا ہدف دین ہے کہ جو بھی دین ہو۔
کتاب:- (اسلام اور سیکولرازم)