سیکولر (Secular) کسے کہتے ہے؟

ادبی محفلسیکولر (Secular) کسے کہتے ہے؟
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
beingsajid Staff answered 1 سال ago
سیکولر(Secular) سے مراد ایسا شخص ہے جس کا مذہب یا روحانیت سے کوئی تعلق نہ ہو اور وہ ان معاملات سے لاتعلق ہو۔ سیکولر کی اصطلاح عمومی طور پر ان ممالک کے لیے استعمال ہوتی ہے جہاں ملکی قوانین جمہوری ہوتے ہیں اور انسان کے تاریخی تجربات اور ضروریات و مسائل کو مدِنظر رکھ کر بنائے جاتے ہیں۔ اور ان کا مذہب روحانیت اور مذہبی کتب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ سیکولر کو مذہب دشمن نہیں کہہ سکتے۔ مذہب سے غیر متعلق کہہ سکتے ہیں۔ جس طرح مسجد مذہبی جگہ ہے جبکہ پارک سیکولر ہے۔ اس کا مذہب سے کسی قسم کا تعلق نہیں ہے۔