شکر کا معنی و مفہوم بیان کریں۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتشکر کا معنی و مفہوم بیان کریں۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
شکر کے لغوی معنی ہیں کسی کے احسان و عنایت پر اس کی تعریف کرنا، اس کا شکریہ ادا کرنا، اس کا احسان ماننا اور زبان سے اس کا کھل کر اظہار کرنا، ان عنایات و احسانات کے اعتراف کے حوالے سے اللہ کی ذات سب سے زیادہ شکر کی مستحق ہے۔ جس کا مطلب یہہے کہ اللہ کی تعریف کی جائے اس کی عنایات کا اعتراف کیا جائے اس کے احسانات پر سجدہ شکر ادا کیا جائے۔
شکر کرنے کے تین طریقے ہو سکتے ہیں:

زبان سے کلمات شکر ادا کرنا۔
دل میں اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اپنی اطاعت بندگی کا احساس رکھنا۔
اپنے عمل سے اللہ تعالیٰ کے احکام کی بجا آوری اور اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے شپرد کردینا۔