صحت مند رہنے کا طریقۂ کار۔

ادبی محفلصحت مند رہنے کا طریقۂ کار۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
beingsajid Staff replied 1 سال ago

دنیا میں ہر انسان کے لیے زندگی بہت قیمتی ہے- دنیا کا ہر شخص جانتا ہے کہ موت آنا برحق ہے- لیکن اس کے باوجود جتنی بھی زندگی ہے وہ ہر شخص کو دنیا میں رہ کر گزارنی ہے- اور ہر شخص اپنی زندگی کو خوشحال طریقے سے گزارنا چاہتا ہے اور خوشحال رہنے کے لیے صحت مند ہونا بہت ہی زیادہ ضروری ہے-
انسان اپنی زندگی کو خوشحال اور صحت مند تو گزارنا چاہتا ہے، لیکن اپنی صحت کا ٹھیک سےخیال نہیں رکھنا چاہتا- آج کے اس ترقی پسند دور نے لوگوں کی زندگی کو بالکل الجھا کر رکھ دیا ہے- نہ تو انسان جلدی صبح اٹھتا ہے اور نہ ہی ورزش کرتا ہے اور نہ وقت پر کھانا کھاتا ہے- جس کی وجہ سے انسان کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا رہتا ہے اور بیمار رہنے کی وجہ سے صحت بالکل خراب ہو جاتی ہے-
آج کے دور میں ہر چیز میں ملاوٹ ہے- کوئی بھی چیز اصلی نہیں ہے- اس لیے ملاوٹ والی چیزیں انسان کے لئے اور بھی زیادہ خطرہ بن رہی ہیں-
اچھی صحت اور تندرست رہنے کے لیے تیل کا استعمال کم کر دینا چاہیے-تیل میں چیزیں پک کر اور بھی نقصان دہ بن جاتی ہیں- زیتون یا دیسی گھی کا استعمال کھانے میں اوپر سے کرنا چاہیے- اسے پکانا نہیں چاہیے- خواتین کو بغیر تیل کے کھانا بنانا سیکھنا چاہیے- انٹرنیٹ پر بہت اچھے اور لذیذ کھانا بنانے کے طریقے بتائے جاتے ہیں- ہر چیز آپ بنا تیل کے پکا سکتے ہیں- انڈے کو بنا تیل کے پانی میں پکایا جا سکتا ہے اور وہ بھی بہت مزہ دار بن کر تیار ہوتا ہے-
اور اس کے علاوہ انسان کے لئے سب سے زیادہ نقصان والی چیز چینی ہے- اس لیے ہر شخص کو چینی کا استعمال بہت ہی کم تعداد میں کرنا چاہیے- چینی ہمارے جسم کے لیے سفید زہر کا کام کرتی ہے-
صحت بنانا بھی اسلام یعنی ہمارے مذہب کا ایک حصہ ہے- حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “طاقتور مومن کمزور مومن سے بہتر ہے-” اس لیے ہر انسان کو اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے اور صحت کی حفاظت کے لیے چینی کا استعمال چھوڑ دینا چاہیے-
آجکل ہر چیز میں چینی کی تعداد زیادہ ہوتی ہے- کولڈرنک، چائے، حلوہ اور مٹھائیوں ہر چیز میں چینی ہے۔ اور اس کے علاوہ الگ سے بھی ہم سب چینی کا استعمال کرتے ہیں- اس لیے چینی کو کم استعمال کریں-
چینی چھوڑنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انسان میٹھا کھانا ہی چھوڑ دے- میٹھا نہ کھانے سے دماغ خراب ہوجاتا ہے- میٹھا دماغ کے لیے بہت زیادہ ضروری ہے- چینی چھوڑنی ہے اور شہد اور پھل کا استعمال زیادہ کرنا ہے-
شہد بہت ہی زیادہ فائدے مند ہوتا ہے- یہ ہمارے جسم کے زہریلے جراسیم کو ختم کر دیتا ہے اور جو جراسیم ہمارے جسم کے لئے مفید ہیں انہیں ختم نہیں کرتا، بلکہ انہیں اور طاقت دیتا ہے- شہد جتنا زیادہ جسم کے اندر جائے گا جسم کو اتنا ہی زیادہ فائدہ پہنچےگا- اس لئے بہتر یہ ہے کہ انسان جب بھی پانی پیے پانی میں شہد ملا کر پیے- اس سے شہد زیادہ سے زیادہ جسم کے اندر پہنچے گا اور صحت کے لیے فائدے مند رہے گا-
پانی میں شہد ملا کر پینے کے لئے چار گلاس پانی میں کم سے کم ایک چمچہ شہد ہونا چاہیے-
اسکے علاوہ انسان کو تندرست رہنے کے لئے صبح جلدی سوکر اٹھنا چاہیے اور ورزش کرنی چاہیے-
پانی زیادہ سے زیادہ پینا چاہیے اور کھانا ہمیشہ وقت پر کھانا چاہیے- جتنا ہوسکے پیدل چلنا چاہیے-
رات کو جلدی سونا چاہیے جس سے نیند پوری ہوسکے- نیند پوری ہونے سے انسان کے جسم کی سستی دور ہوتی ہے اور صحت اچھی رہتی ہے-
اور سب سے ضروری اور اہم بات یہ ہے کہ انسان کو باہر کی چیزوں سے پہریز کرنا چاہیے- ہمیشہ گھر کی بنی چیزیں ہی کھانی چاہیے-