صنعتِ طباق کی تعریف کیجئے۔

ادبی محفلصنعتِ طباق کی تعریف کیجئے۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
اس صنعت کو صنعت متضاد بھی کہتے ہیں۔ اس میں دو مُتضاد چیزوں کو یکجا کیا جاتا ہے، جو ایک دوسرے کی ضد ہوں ، جیسے کہ ،، زمین اور اُسکا مُتضاد،، آسمان ،، آگ اور پانی ، خزاں اور بہار اشعار میں اس ضد کا استعمال ،، صنعتِ طباق ،، کہلاتا ہے ، مثالیں حاضرِ خدمت ہیں۔ ”کُھلتا نہیں کیوں آپ نے باندھے ہیں ہتھیار“ اس مصرع میں کُھلتا اور باندھے کے الفاظ مُتضاد ہیں۔ اور میر انیس کا یہ شعر دیکھیے؀ مری قدر کر اے زمینِ سخن کہ میں نے تُجھے آسماں کر دیا یہ فصل اور یہ بزمِ عزا یاد گار ہے پیری کے ولولے ہیں خزاں نہار ہے ”گرمی یہ تھی کہ زیست سے دل سب کے سرد ہیں“ استادہ آب میں یہ روانی خُدا کی شان پانی میں آگ ، آگ میں پانی خُدا کی شان ”فاقے میں تین دن سے مگر زندگی سے سیر“ ”ثابت نہ ہوا کب صفِ اول ہوئی آخر“