عملی زندگی میں روزے کے فوائد بیان کریں۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتعملی زندگی میں روزے کے فوائد بیان کریں۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جواب:یوں تو روزہ انفرادی عبادت ہے لیکن اس کے درج ذیل اجتماعی فوائد بھی ہیں:
مہینہ بھر بھوکا پیاسا رہ کر انسان کو دوسرے کی بھوک پیاس کا احساس ہوتا ہے اور دل میں ناداروں کےلیے ہمدردی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

کم سے کم غذا پر اکتفاء کی عادت، انسان میں قناعت و ایثار کی صفات پیدا کرتی ہے۔
ایک ہی وقت میں پوری ملت اسلامیہ کا ایک عبادت میں مصروف رہنا، باہمی یگانگت کے فروغ کا سبب بنتا ہے۔ اس اعتبار سے نبی کریمﷺ نے ماہ رمضان کو مواسات اور غمگساری کا مہینہ قرار دیا ہے۔ ایک ماہ تک دن کے بڑے حصے میں معدے کا خالی رہنا صحت جسمانی کے لیے مفید ہوتا ہے۔