فضائل قرآن پر نوٹ لکھیں:

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتفضائل قرآن پر نوٹ لکھیں:
beingsajid Staff asked 1 سال ago
beingsajid Staff replied 1 سال ago

قرآن مجید میں جو کچھ بیان ہوا ہے وہ یقینی علم اور حقیقت کی بنیاد پر منبی ہے اور اس میں کسی شک کا گزر نہیں۔ اس میں ہر زمانے اور ہر خطے کے تمام انسانوں کے لیے مکمل ہدایت و رہنمائی موجود ہے اور انسان کی دنیا اور آخرت کی حقیقی فلاح کا دار و مدار اسی پرعمل کرنے میں ہے۔ اس لیے قرآن کریم کو بڑی فضیلت حاصل ہے۔ جس طرح یہ کلام تمام کلاموں سے بہتر ہے اس طرح وہ انسان بھی تمام انسانوں سے بہتر ہے جو خود بھی اس کا علم حاصل کرے اور اسے دوسروں کو بھی سکھائے۔ ارشاد نبویﷺ ہے:

ترجمہ: ”تم میں سے بہتر وہ ہےجس نے قرآن سیکھا اور سکھایا۔“(صحیح بخاری حدیث نمبر: ۵۰۲۷)
اس لیے ہمیں چاہئے کہ قرآن پاک کا علم حاصل کرنے کی طرف سب سے زیادہ توجہ دیں اور اس کے لیے کسی طرح کی محنت سے دریغ نہ کریں۔

قرآن کریم کی تلاول کا اجر:

قرآن کریم کی تلاول بڑی نیکی ہے۔ اس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس نیکیاں ملتی ہیں۔ اس پر عمل کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت دونوں میں عزت اور سرفرازی عطا فرماتا ہے۔ اس سے منہ پھیرنے والے ذلیل و خوار ہوتے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ مسلمان جب تک قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا رہے، دنیا میں غالب رہے اور جب انھوں نے اس سے غفلت برتی تو عزت و سر بلندی سے محروم ہوگئے۔ یہ بات رسول اللہ ﷺ نے پہلے ہی سے ارشاد فرمادی تھی۔
”اللہ تعالیٰ بہت سی قوموں کو قرآن کریم کی وجہ سے سر بلند عطا فرمائے گا اور دوسری بہت سی قوموں کو اس کی وجہ سے گرادے گا۔“ (سنن ابن ماجہ حدیث نمبر۲۱۸)
اس لیے ہمیں چاہئے کہ قرآن پاک کی تلاوت کریں، اس کو سمجھیں اور اس کی تعلیمات مل کرنے کی کوشش کریں۔