قرآن وحدیث کی روشنی میں علم کی فضیلت بیان کیجئے۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتقرآن وحدیث کی روشنی میں علم کی فضیلت بیان کیجئے۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
beingsajid Staff replied 1 سال ago

جواب:قرآن و حدیث کی روشنی میں علم کی فضیلت:

علم کے معنی ہیں جاننا اور آگاہ ہونا۔ اللہ تعالیٰ نے علم کو جو فضیلت دی ہے وہ کسی دوسری چیز کو نہیں دی کیونکہ علم عظمت اور سر بلندی کا ذریعہ ہے اور علم بندے کو اپنے رب کی پہچان کرواتا اور علم سے آشنا لوگ اللہ کےزیادہ قریب ہوتے ہیں اور اللہ انہیں رفعتیں عطا کرتا ہے۔ انسان زمین پر اللہ کا خلیفہ اور نائب ہے، اسے علم ہی کی وجہ سے باقی مخلوقات پر فضیلت حاصل ہے۔
اہل علم کا مرتبہ:
اہل علم کے بلند مرتبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
ترجمہ: یعنی تم میں سے جو لوگ ایمان لائے اور جنھیں علم دیا گیا اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے گا۔

عالم اور جاہل میں فرق:

اللہ تعالیٰ نے علم اور جہالت کا موازنہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:
ترجمہ: کیا اہل علم اور جاہل برابر ہو سکتے ہیں۔
جیسے تاریکی اور اجالا ایک جیسے نہیں ہو سکتے ویسے ہی جاہل اور عالم بھی برابر نہیں ہو سکتے۔