قرآن کی روشنی میں روزوں کے متعلق بیاں کریں؟

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتقرآن کی روشنی میں روزوں کے متعلق بیاں کریں؟
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جواب:ارشاد باری تعالیٰ ہے:
ترجمہ: مہینہ رمضان کا ہے جس میں نازل ہوا قرآن،ہدایت ہے واسطے لوگوں کے اور دلیلیں روشن، جس میں ہدایت کی اور حق و باطل کے درمیان تمیز کی نشانیاں ہیں سو تم میں سے جو شخص اس مہینے کو پائے اس کو چاہئے کہ وہ روزہ رکھے۔ (سورۃ البقرۃ: ۱۸۵)
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قرآن اور رمضان کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہے۔ قرآن کے مضامین انسان کی ہدایت و رہنمائی حاصل کرنے کی اولین شرط تقویٰ ہے جو انسان میں روزے کے ذریعے نشوونماپاتی ہے۔ اس لیے رمضان میں قرآن کی شب و روز تلاوت پر بڑا زور دیا گیا ہے اور اس کا بے انتہا اجرو ثواب بیان کیا گیا ہے اور نماز تراویح کی بھی یہی غرض اور مصلحت ہے۔