قرآن کی روشنی میں علم کی اہمیت بیان کریں۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتقرآن کی روشنی میں علم کی اہمیت بیان کریں۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
beingsajid Staff replied 1 سال ago

جواب:اللہ کے ہاں علم کی بہت اہمیت ہے۔ پہلی وحی کے موقع پر جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے جبرائیلؑ وحی لے کر نبیﷺ کے پاس آئے تو ا سکے الفاظ یوں بیان ہیں:
ترجمہ: اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھیے جس نے سب کچھ پیدا کیا۔ جس نے انسان کو جمے ہوئے خون سے پیدا کیا۔ پڑھیئے اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے۔ جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا اور انسان کو وہ باتیں سکھا ئیں جس کا اس کو علم نہیں تھا۔(العلق آیت ۱ تا۵)

مسلمانوں کو علم کی طرف ہی زیادہ توجہ دینی چاہیے۔ قرآن نے دین کے بنیادی احکام کے ساتھ ساتھ دنیاوی، فلسفہ تاریخ ، غذاا ور غذائیت اور سائنسی علوم پر غور و فکر کی بھی دعوت دی ہے۔ رزق حلال بھی اسلام کا تقاضا ہےاس لیے مومن کو معاشی علوم و فنون سے بھی غافل نہیں ہونا چاہئے۔ بندہ مومن کی عبادات کا مقصد تقویٰ اور رضائے الہیٰ کا حصول ہے۔
قرآن کا ارشاد ہے:

ترجمہ: اللہ کے بندوں میں سے اہل علم ہی اللہ سے ڈرتے ہیں۔(الفاطر:۲۸)
ایک اور جگہ بھی ارشاد ہے:
ترجمہ: کہ ماں کی گود سے لے کر قبر تک علم حاصل کرو۔