مارکسسٹ (Marxist) کسے کہتے ہیں؟

ادبی محفلمارکسسٹ (Marxist) کسے کہتے ہیں؟
beingsajid Staff asked 1 سال ago
beingsajid Staff replied 1 سال ago

مارکسسٹ(Marxist) اس شخص کو کہا جاتا ہے جو جرمن فلاسفر ، معیشت دان اور ماہرِ سماجیات کارل مارکس کے نظریات کا پیروکار ہو۔ مارکسسٹ انسانی تاریخ اور سماجی ارتقاء کی مادی توجیح کرتے ہیں اور اسے طبقاتی کشمکش کے تناظر میں دیکھتے ہیں۔ معیشت ان کے نزدیک بنیادی عنصر ہے جس کے گرد پورا معاشرہ اور اس کے تمام ادارے تشکیل پاتے ہیں۔ انسانی محنت اور سرمائے کی سائنسی وضاحت کرتے ہوئے سرمایہ دارانہ نظام کو استحصالی اور فرسودہ سمجھتے ہیں اور اس کے خاتمے کے لیے انقلاب کو لازمی قرار دیتے ہیں۔ اور اس کے لیے عملی جدوجہد کرتے ہیں‌۔ ذرائع پیداوار پر نجی ملکیت کو تمام مسائل کی جڑ قرار دیتے ہیں اور منافع اور سرمائے کو مزدوروں کی غیر ادا شدہ اجرت کہتے ہیں۔

ویسے تو ماکسزم کا دائرہ تمام شعبوں تک پھیلا ہوا ہے لیکن معیشت کو بنیاد سمجھنے کی وجہ سے ان کے مباحث میں معیشت کو اوّلیت حاصل رہتی ہے اور تمام تجزیے اور تبصرے اسی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔ تاریخی اور جدلیاتی مادیت کے فلسفہ کے تحت ، مارکسسٹ(کیمونسٹ) کا ملحد ہونا ضروری ہے جبکہ ملحد کیلئے مارکسسٹ ہونا ضروری نہیں ہے۔