محنت میں عظمت ہے ” کے موضوع پر ۳۰۰ الفاظ پر مشتمل مضمون لکھیں۔

ادبی محفلCategory: اردو جنرل نالجمحنت میں عظمت ہے ” کے موضوع پر ۳۰۰ الفاظ پر مشتمل مضمون لکھیں۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
beingsajid Staff answered 1 سال ago
زندگی مسلسل جدو جہد اور جستجو کانام ہے۔ کیونکہ اللہ ہر پرندے کو رزق دیتا ہے مگر اس کے گھونسلے میں نہیں ڈالتا۔ محنت کی عظمت سے مراد کام کرنے میں ہی انسان کا وقار ہے تھے آدمی کو کبھی بھی عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔ روز اول سے لے کر آج تک انسان نے جو ترقی کی منزلیں طے کی ہیں ان میں محنت کو سب سے زیادہ دخل حاصل ہے۔ رات دن کی کوششوں سے ہی انسان نے نئی ایجادات کی ہیں۔ قرآن مجید میں انسان کو سعی اور کوشش کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ یعنی اللہ کا فضل تلاش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔آپ صلی وعلیہ وسلم نے بھی فرمایا " محنت کرنے والا خدا کا دوست ہے۔

جس چیز کے لئے من سے کوشش کی جائے وہ ضرورمل جاتی ہے۔اپنے کام خودکرنا ہواس کے لئے دماغی اور جسمانی محنت کرنا اعلی ظرفی کی نشانی ہے۔ دنیا کی جو قومیں ترقی کرتی ہیں ان کے پیچھے برسوں کی محنت ہوتی ہے۔ اگر انسان محنت کا قائل ہو جائے تو وہ دن دگنی رات کی ترقی کرنے لگ جائے گا۔ جس کسی نے بھی اس دنیا میں عزت شہرت اور دولت حاصل کی ہے وہ محنت ہی کی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ایسی بے شمار ہستیاں گزریں ہیں جنہوں نے محنت کے بل بوتے پر ناممکن کو ممکن کر دکھایا بڑی اہم مثال تو ہمارے قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے رفقائے کار کی ہے جن کی شب و روز کی محنت کی بدولت یہ ملک پاکستان ہمیں ملا۔

آج جو بھی چیزیں نظر آرہی ہیں جیسے ریڈیو ، ٹیلی ویژن ، بجلی، ہوائی جہاز، موبائل فون کمپیوٹر اور دیگر چیزیں انسان کی محنت سے کی ہوئیں ایجادات ہیں ۔ اور یہ سب کچھ مختلف اور لوگوں کی محنت و کوشش سے وجود میں آئی ہیں ۔ اور جو قومیں محنت اور کوشش نہیں کرتیں وہ پیچھے رہ جاتی ہیں اور ان کو یاد کرنے والا کوئی نہیں ہوتا۔ اور اپنی عزت وقار کھو بیٹھتی ہیں ۔ انہیں ترقی یافتہ قوموں کا محتاج ہونا ہوتا ہے۔ محنت ہی سے ترقی ممکن ہے جس چیز کے لیے محنت اور کوشش کی جائے وہ ضرور ملتی ہے۔

جیسا کہ کسان محنت سے کھیت میں بیچ ڈالتا ہے۔ اُس کو وقت پر کاشت کرتا ہے اور اس کا خیال رکھتا ہے اسے وقت پرپانی دیتا ہے۔ سارا دن محنت کرتا ہے۔ پھر اس کو محنت کا پھل اناج کی صورت ملتا ہے ۔ محنت اور کوشش ایک ایسا عمل ہے جس سے انسان ترقی کی منازل طے کرتا ہے ۔ اور ترقی کے نئے راستے کھلتے جاتے ہیں ۔ محنت کی ہو تو ہی انسان کی عظمت بھی ہوتی ہے۔ہمیں بھی دل لگا کر محنت کرنی چاہیے تا کہ کامیابی ہمارے قدم چو ہے۔