ناول اور داستان میں بنیادی فرق کیا ہے؟

ادبی محفلناول اور داستان میں بنیادی فرق کیا ہے؟
beingsajid Staff asked 1 سال ago
beingsajid Staff replied 1 سال ago

ناول:

ناول مغربی صنف ہے جو اردو میں داستان کے بعد رائج ہوئی۔ اس کے معنی نیا، انوکھا، عجیب اور نمایاں کے ہیں۔یہ ایک نثری کہانی ہوتی ہے جو کسی ایک انسان کی تمام زندگی پر محیط ہوتی ہے۔

داستان:

اسے اردو نثر کی اولین صنف قرار دیا گیا ہے۔ جھوٹی کہانی یا من گھڑت قصہ ہوتی ہے۔ داستان وہ طویل کہانی ہے جو حقیقی زندگی کے بجائے محیرالعقول واقعات سے تعلق رکھتی ہے۔ ایسی کہانی میں مافوق الفطرت واقعات کا ایک سلسلہ ہوتا ہے۔ داستان میں چونکہ حواس کے اعتبار میں آنے والے واقعات نہیں ہوتے، اس لیے دلچسپی اور تجسس داستان کے اہم اجزا ہیں۔