وضو کا طریقہ بیان کیجئے۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتوضو کا طریقہ بیان کیجئے۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
beingsajid Staff replied 1 سال ago

جواب: وضو کرنے کا طریقہ:

وضو کا مسنون طریقہ حسب ذیل ہے:
(۱) اچھی طرح ہاتھوں کو دھونا (٢) تین بار کلی کرنا (۳) تین بار ناک میں اچھی طرح پانی ڈالنا (۴) چہرے کو پیشانی کے بالوں سے ٹھوڑی کے نیچے تک اور ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک اچھی طرح دھونا (۵) کہنیوں سمیت بازووں کو دھونا (۶) سر کا مسح کرنا (۷) ٹخنوں سمیت دونوں پاؤں کو دھونا (۸) وضو کرتے ہوئے یہ خیال کرنا کہ پہلے جسم کا دایاں حصہ اور پھر بایاں حصہ دھویا جائے۔ (۹) جسم کے اعضا کو تین بار دھونا۔