پریگمیٹک (Pragmatic) کسے کہتے ہیں؟

ادبی محفلپریگمیٹک (Pragmatic) کسے کہتے ہیں؟
beingsajid Staff asked 1 سال ago
beingsajid Staff replied 1 سال ago

پریگمیٹک (Pragmatic) ایک ایسا شخص ہوتا ہے جو نظریات اور خیالات کو اس وقت قبول کرتا ہے جب وہ عملی ہوں اور نتائج دیں۔ اردو میں اسے عملیت پسند یا نتائجیت پسند کہہ سکتے ہیں۔

پریگمٹزم کی تحریک فلسفیانہ بنیادوں پر 1870 میں امریکہ میں شروع ہوئی۔ پریگمیٹک شخص کے مطابق تمام نظریات و عقائد کو عملی طور پر پرکھنا چاہیے۔ اگر عملی طور پر وہ کامیاب رہتے ہیں تو انھیں قبول کیا جائے۔ خیالات و نظریات کی درست جانچ پڑتال عمل میں ہوتی ہے اور عمل میں ان کی کامیابی ہی ان کی قدر کا تعین کرتی ہے۔