کسی میچ کی دو سو الفاظ پر مشتمل روداد لکھیں

ادبی محفلCategory: اردو جنرل نالجکسی میچ کی دو سو الفاظ پر مشتمل روداد لکھیں
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
گزشتہ اتوار خانیوال کے سپورٹس گراؤنڈ میں خاصی گہما گہمی اور رونق نظر آ رہی تھی۔ کیونکہ آج کو بورے والا کپ کا فائنل میچ منعقد ہوناتھا جس میں گگو کرکٹ کلب اور بورے والا کلب کے درمیان میچ تھا ۔تقریبا نو بجے میچ شروع ہوا ۔ بورے والا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ گگو کی طرف سے احمد شفیق اور تصور جاوید نے اپنی اننگز کا آغاز کیا انہوں نے 10 اوورز میں ناقابل یقین ڈیڑھ سو اسکور کیے جس میں احمد شفیق کی سنچری بھی شامل تھی۔ بورے والاکرکٹ کلب کی طرف سے توقیر خالد اور شاہد نے پہلے بیٹنگ کی ،وہ اچھا کھیل رہے تھے کہ عمران نذیر نے شان دار بولنگ کرتے ہوئے توفیق خالد کو آؤٹ کر دیا اس کے بعد ساری ذمہ داری کپتان شاہد پر تھی۔ شائقین بہت توجہ سے میچ دیکھ رہے تھے اور تالیاں بجا رہے تھے۔ گگو کرکٹ کلب کی طرف سے کپتان احمد شفیق نے شاندار باؤلنگ کی اور شاہد کو کیچ آؤٹ کر دیا ۔شاہد کے بعد ساری ٹیم صرف 96 اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔انعامی تقریب میں چیئرمین صاحب نے احمد شفیق کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ دیا اور ٹرافی حوالے کی۔ سب کو بہت مزا آیا ۔یہ میری زندگی کا حسین دن تھا۔