﷽ مناجات رسول اللہﷺ

ادبی محفل﷽ مناجات رسول اللہﷺ
beingsajid Staff asked 1 سال ago
beingsajid Staff replied 1 سال ago


“اشرف الانبیاء جناب محمد مصطفٰیﷺکے حضور میں”
“اے مدینہ کے تاجدار! اے بیکسوں کے مددگار! اے دوعالم کے مختار!”
“آپﷺ پر مجھ عاصی کی جانب سے درود و سلام”

آپﷺ نے دین متین کی اشاعت کے لیۓ اور ہم گنہگاروں کی اصلاح کے لیۓ اور ہماری نجات کے لیۓ جو جو تکالیف اور اذیتیں برداشت فرمایئ۔انہیں آپﷺ کی امت فراموش نہی کر سکتی۔حضورﷺ کے فضائل و مناقب کو بشر کی کیا مجال ہے؛جو بیاں کر سکیں۔
“نعت احمد میں کروں کیا؛میرا رتبہ کیا ہے”
“وصف خالق ہی جو فرماۓ تو بندہ کیا ہے”

لیکن افسوس صد افسوس ہم نے آپﷺ کی تعلیمات کو دل سے بھلا دیا۔آپﷺ کے اخلاقِ حمیدہ کو دیکھ کر دشمن بھی دوست ہو جاتے تھے۔لیکن ہماری بد اخلاقی کا یہ حال ہیکہ دوستوں کو بھی دشمن بنا رہیں ہیں۔ آپﷺ کی خوش معاملگی نے آپﷺ کو “امین” کا لقب دلوایا۔لیکن ہماری بد معاملگی آج ہمیں اپنوں اور غیروں میں رسواء کر رہی ہے۔ہر برایئ سے ہم مانوس ہو چکیں ہیں۔ہر بھلایئ کو ہم نے ترک کر دیا ہے۔آپس میں ایک دوسرے سے نفرت کر رہیں خلوص اور محبت ہم میں مطلق باقی نہی رہا۔انہی بد اعمالیوں کی وجہ سے ہم دنیا میں ذلیل اور رسواء ہو رہیں ہیں۔

“آقا ﷺ جلد ہم گنہگاروں کی خبر لیجیئے”

“فریاد ہے اے کشتئ امت کے نگہباں”
“بیڑا یہ تباہی کے قریب آن لگا ہے”

*🌹🌹حسنی تبسم انصاری مرادآباد*