Sugarcane Production in World | گنے کی پیداوار

گنے کی پیداوار

پاکستان کی دو قومی فصلیں ہیں(1) گنا (2) گندم۔
اردو ڈکشنری کے اندر گنے کی تعریف یوں بیان کی گئی ہے”بانس کے درخت کی وضع کا پودا جو رسیلا اور میٹھا ہوتا ہے اور اس کے رس سے گڑ،،شکر اور چینی بنائی جاتی ہے”۔

دنیا میں سب سے زیادہ جو فصل اگائی جاتی ہے وہ گنے کی فصل ہے۔یہ پاکستان کی اہم نقد آور فصل ہے۔گنا بہت ہی اہم فصل ہے اس سے چینی اور گڑ وغیرہ تیار کیا جاتا ہے۔دنیا میں 80 فیصد چینی گنے سے بنتی ہے۔

ایک بار پودا لگانے کے بعد اس سے کئی دفعہ پیداوار لی جاسکتی ہے۔کٹائی کے بعد یہ دوبارہ اگ آتا ہے اور ہر نئی فصل کے ساتھ اس کی پیداوار میں کمی آتی ہے۔

گنے کو بہت سی زمینوں پہ کاشت کیا جاسکتا ہے۔گنے کی پیداوار کے لیے 5 سے لے کر 8.5 کے درمیان مٹی کی”پی ایچ” ضروری ہے اور 6.5 مناسب حد ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ گنا پیدا کرنے والا ملک “برازیل” ہے۔میں آپ کو گنے کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کے ٹاپ ٹین ممالک کے نام اور 2009 ء میں ان ممالک میں کتنا گنا پیدا ہوا اس کے حوالے سے کچھ عرض کرتا ہوں۔

  • (1) برازیل:::67 کروڑ 21 لاکھ 57 ہزار ٹن گنا۔۔۔
  • (2) انڈیا:::28 کروڑ 50 لاکھ 29 ہزار ٹن گنا۔۔۔
  • (3)چین:::11 کروڑ 62 لاکھ 51 ہزار 272 ٹن گنا۔۔۔
  • (4)تھائی لینڈ:::6 کروڑ 68 لاکھ 16 ہزار 400 ٹن گنا۔۔۔
  • (5) پاکستان:::5 کروڑ 45 ہزار 400 ٹن گنا۔۔۔
  • (6) میکسیکو:::4 کروڑ 94 لاکھ 92 ہزار 700 ٹن گنا۔۔۔
  • (7) کولمبیا:::3 کروڑ 85 لاکھ ٹن گنا ۔۔۔
  • (8) فلپائن:::3 کروڑ 25 لاکھ ٹن گنا۔۔۔
  • (9) آسٹریلیا:::3 کروڑ 2 لاکھ 84 ہزار ٹن گنا۔۔۔
  • (10) ارجنٹائن:::2 کروڑ 90 لاکھ ٹن گنا۔۔۔
محمد صائم عطاری