Top 5 Urdu Websites

ذیل میں اردو کی کچھ بہترین ویب سائٹ کے نام دیے جاتے ہیں۔

Urdu Notes

2016ء میں بنائی گئی یہ ویب سائٹ اردو زبان سے محبت کرنے والوں کے لیے دنیا کی کچھ بہترین ویب سائٹ میں شمار کی جاتی ہے۔ یہ ویب سائٹ اردو ادب کے ادنیٰ سے ادنیٰ طالب علم کے لئے بہترین اور عمدہ مواد فراہم کرتی ہے۔ اس ویب سائٹ پر مضمون نگاری، اردو گرامر، درخواست اور خطوط لکھنے کے طریقوں کے علاوہ M.A Urdu اور PHD اسکالرز کے لئے بہترین مواد موجود ہے۔ یہ ویب سائٹ آسان لفظوں میں مواد فراہم کرنے کی وجہ سے اردو ادب کے طلباء کی توجہ کی مرکوز بنی ہوئی ہے۔اردو زبان و ادب کے متعلق ہر قسم کے کوئیز (Quiz) کھیلنے کے لئے بھی یہ ویب سائٹ بہت ہی اچھی ہے۔

Urdu Forum

یہ ویب سائٹ بھی حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ پر اپنے مخصوص انداز میں اردو ادب کے محبین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس ویب سائٹ پر آپ کو اردو زبان سے متعلق ہر قسم کے سوالات اور انکے جوابات پڑھنے کو ملیں گے۔اس ویب سائٹ پر رجسٹر کرکے آپ اپنے علم میں بے بہا اضافہ کر سکتے ہیں۔

Top 5 Urdu Websites 2

Sufinama

اگر آپ اردو زبان میں مختلف حکایات، خطوط، اور بہترین اقوال پڑھنے کے شوقین ہیں تو آپ کے لیے یہ ویب سائٹ بہت ہی مفید رہے گی۔ ہر قسم کی شاعری پڑھنے اور ڈاون لوڈ کرنے کے لئے بھی یہ سائٹ کارآمد ہے۔

Top 5 Urdu Websites 3

Urdu Channel

اگر آپ اردو زبان میں مختلف قسم کی کتابیں پڑھنے کے شوقین ہیں تو آپ کے لیے یہ ویب سائٹ بہت ہی اچھی ہے۔ اس ویب سائٹ پر آپ کو اردو ادب سے متعلق ہر قسم کی کتابیں ڈاؤن لوڈ کرنے اور آن لائن پڑھنے کی سہولت میسر رہے گی۔ اس کے علاوہ اردو زبان سے متعلق بہت سی ویڈیوز بھی اس ویب سائٹ پر دیکھنے کو ملیں گی۔اردو نثر کے متعلق مواد فراہم کرنے پر یہ ویب سائٹ بہت ہی بہت اچھا کام کر رہی ہے۔

Top 5 Urdu Websites 4

Urdu Fiction

اردو نثر کے متعلق مواد فراہم کرنے اور اردو کتب کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہ ویب سائٹ بھی اچھی مانی جاتی ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف مضامین، تبصرے اور اردو زبان سے متعلق سوالات اور جوابات کا سلسلہ دیکھنے کو ملے گا۔اردو زبان و ادب کو فروغ دینے میں یہ ویب سائٹ بھی اچھا کام کر رہی ہے۔

Top 5 Urdu Websites 5