Ya Rab Mujhe Dar e Sarkar Naat Lyrics | یا رب در سرکار کا دربان بنادے

یا رب در سرکار کا دربان بنادے
مجھ جیسے گدا گر کو بھی سلطان بنا دے

خالی ہے میرا ہاتھ بہت دور ہے طیبہ
اس منزل دشوار کو آسان بنا دے

مصروف رہوں صبح و شام نعت نبی میں
دھڑکن کو قلم، دل کو قلمدان بنا دے

اے ملت اسلام کے بھٹکے ہوئے لوگو!
اللہ ہمیں صاحب ایمان بنا دے

انصار و مہاجر کی طرح مل کے رہیں ہم
اک بار پھر انسان کو انسان بنا دے

شیطان کے دھوکے میں پھنسے ہوئے ہیں ہم
اللہ ہمیں شیطان کے دھوکے سے بچا دے

پڑھنے کی دے توفیق مسلمان بچوں کو
اللہ انھیں حافظ قرآن بنا دے

یا رب در سرکار کا دربان بنادے
مجھ جیسے گداگر کو بھی سلطان بنا دے

Close