شاہین پروین

شاہین پروین

میرا نام شاہین پروین ہے۔میری پیدائش 25 اكتوبر 1995 کو بنگال کے شہر رانی گنج میں ہوئی۔ میرے والد کا نام محمّد شاہ الم اور والدہ کا نام نجمن نیشا ہے۔ میرے دو بھائی محمّد شاہ باز الم ،محمّد شاہ الم اور ایک بہن آشیا پروین ہے۔میری ابتدا ی تعلیم دهنباد کے ہزاری باغ مدرسہ جامع امم سلمہ میں ہوئی، جبکہ میٹرک اور ہائیر اسکینڈری کی تعلیم میں نے رانی گنج کے انجمن گرلس اردو ہائی اسکول سے حاصل کی۔گریجوشن کی ڈیگری میں نے بینود بیحاری کوی لانچل یو نیور سیٹی جهار کنڈ سے حاصل کی اور ماسٹر کی ڈگری کے لیے تری وینی دیوی بہا لو تییان کا لج میں تعلیم جا ری ہے۔

بچپن سے ہی لکھنے کا رجحان رہا ہے۔ میں ادب کی ایک ادنی سی طالب علم ہوں۔مجھے نظم نگاری اور غزل لکھنے کا بڑا شوق رہا ہے اور یہی شوق مجھے قیس بنا کر صحرا نے ادب میں صحرا انوری کے لیے آیا ہے۔دنیا کے سماجی حالات دیکھتے ہویے میں نے اپنی ایک نظم جس کا عنوان ہے “کاش میں غائب ہوسکتی ” کو میں نے اپنی محدود علمی اور تحرییری صلاحیت کے بل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔میری اگر یہ تحریریں قارئین کو پسند آئیں تو اس کی نشاندہی کرکے میری کوشش کو عزت بخشیں تاکہ میں ادب کے میدان میں اعلیٰ مدارج طے کر سکوں۔ آپ کی آرا اور مشوروں سے مجھے مزید حوصلہ ملے گا اور اس کے لیے میں آپ کی بیحد شکر گزار رہوں گی۔