Advertisement

میرا نام امِ ہانی ہے۔ میں پاکستان کے روشنیوں کے شہر کراچی سے تعلق رکھتی ہوں۔تاریخ پیدائش 22 دسمبر 1999 کی ہے۔ میرے والد کا نام ریاض احمد ہے اور انکا مارکٹنگ کا کاروبار ہے اور پرائیویٹ اسکول بھی ہے۔ والدہ کا نام شازیہ ہے۔ ہم تین بہنیں اور چار بھائی ہیں۔ سب سے بڑی میں ہوں۔ ابتدائی تعلیم بابا کے اسکول سے حاصل کی۔ میٹرک کمپیوٹر سائنس سے پاس کیا۔ پھر اردو میں دلچسپی کے باعث کراچی کے نامور کالج سر سید گورنمنٹ گرلز کالج سے انٹر آرٹس سے کیا۔ پھر بی۔اے کیا۔اب انشاللہ ایم۔اے میں داخلہ لونگی۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ بابا کا اسکول بھی دیکھتی ہوں۔ اردو میں مجھے خاصی دلچسپی ہے اور مجھے لکھنے کا بہت شوق ہے۔میں اردو میں مختصر کہانیاں لکھتی ہوں۔ آپ یہاں میری کہانیاں پڑھیں گے۔

Advertisement
Advertisement

Advertisement

Advertisement
Advertisement