حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے متعلق پانچ احادیث

0

حضرے عمر کے لیے فرشتوں کا خوش ہونا

عَنْ اِبْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَمَّا أَسْلَمَ عُمَرَ نَزَلَ
 جِبْرِیْلُ فَقَالَ لَقَدْ اسْتَبْشَرَ أَھْلُ السَّمَاءِ
 بِاِسْلَامِ عُمَرَ"

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ اسلام لائے تو حضرت جبرئیل تشریف لائے اور عرض کیا اے محمدﷺ آسمان والوں کو حضرت عمر کے اسلام لانے پر بہت خوشی اور مسرت ہوئی۔
(شمار حدیث 115)

اللہ پاک سے مصافحہ کرنے والا پہلا شخص

عَنْ أُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ قَالَ قَالَ رسولُ اللہِ صَلَّی اللہُ 
عَلیہِ وَسَلَّمَ أَوَّلُ مَنْ یُصَافِحُہُ الْحَقُّ عُمَرُ وَ 
أَوَّلُ مَنْ یُسْلِمُ عَلَیْہِ وَأَوَّلُ مَنْ یَأْخُذُ بِیَدِہِ 
فَیُدْخِلْہُ الْجَنَّۃَ"

حضرت ابی ابن کعب نقل کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سب سے پہلا وہ شخص جس سے حق تعالیٰ کا مصافحہ اور سلام ہوگا ، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہونگے اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ پہلے وہ شخص ہونگے جنکا ہاتھ پکڑ کر حق تعالیٰ جنت میں داخل کریگا۔
(شمار حدیث116)

حضرت عمر کے لیے اللہ کے رسولﷺ کی دعاء

عَنْ عَائشَۃَ قَالَتْ قَالَ رسولُ اللہِ صَلَّی اللہُ
 عَلیہِ وَسَلَّمَ اللَّھُمَّ اَعِزَّ الْاِسْلَامَ بِعُمَرَبْنَ 
الْخَطَّابِ خَاصَّۃً"

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: خدایا خاص طور پر حضرت عمر بن خطاب کے ذریعہ اسلام کو عزت عطا فرما۔
(شمار حدیث 117)

رسول اللہ کے بعد لوگوں میں سب سے بہتر شخص

عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْلَمَۃَ قَالَ سَمِعْتُ عَلِیٍَّا یَقُوْلُ 
خَیْرُ النَّاسِ بَعْدَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ 
أَبُوْ بَکْرٍ وَخَیْرُ النَّاسِ بَعْدَ أَبِیْ بَکْرٍ عُمَرُ"

حضرت عبد اللہ بن مسلمہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہوے سنا کہ حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے بعد لوگوں میں سب سے بہتر ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں اور ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بعد لوگوں میں سب سے بہتر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں۔
(شمار حدیث 118)

حق کا جاری ہونا

عَنْ أَبِیْ ذَرٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللہِ صَلَّی اللہُ 
عَلیہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ اِنَّ اللہَ وَضَعَ الْحَقَ عَلَی
 لِسَانِ عُمَرَ یَقُوْلُ بِہِ"

حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے فرماتے ہوے سنا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زبان پر حق رکھ دیا تھا جسکو وہ بیان کرتے تھے۔
(شمار حدیث 120)

(نوٹ): یہ سبھی احادیث “ابنِ ماجہ شریف بَابُ فَضْلُ عُمَرَ رَضِیَ اللہ تعالیٰ عنہ” سے لکھی گئی ہیں۔