نعت کی تعریف

0

نعت وہ نظم ہے جو رسولِ مقبولﷺ کی شان میں کہی جائے۔ پرانے زمانے میں مثنویات کا آغاز عموماً حمد سے ہوا کرتا تھا اور حمد کے بعد مناجات کہی جاتی تھی لیکن آگے چل کر نظم نے ایک مستقل صنف سخن کی حیثیت اختیار کرلی اور پھر مثنویات میں نظم سے ہی آغاز کیا جانے لگا۔ ہماری شاعری میں اس صنف نے خوب رواج پایا۔عربی شاعری میں سب سے پہلے نعت خواں حسان بن ثابت ہیں۔اردو میں محسن لاہوری نے بہت سی مشہور نعتیں لکھی ہیں اور دور حاضر میں بہت سے شعراء اسلام اس صنف میں طبع آزمائی کر رہے ہیں اور اس صنف کا مستقبل روشن کر رہے ہیں۔ذیل میں نعت کی کچھ مثالیں پیش کی جاتی ہیں۔

قبلہ وہ کعبہ ایمان رسول عربی
دو جہاں آپ پہ قربان رسول عربی
میں نظر کروں جان و جگر کیسا لگے گا
رکھ دو در سرکار پہ سر کیسا لگے گا
یاد میں آقا کی آنسو بہہ گئے
سب مدینے کو گئے ہم رہ گئے