اگناسٹک (Agnostic) کسے کہتے ہیں؟

ادبی محفلاگناسٹک (Agnostic) کسے کہتے ہیں؟
beingsajid Staff asked 1 سال ago
beingsajid Staff replied 1 سال ago

عام طور پر اگناسٹک( Agnostic) اور اتھیسٹ کو ہم معنی سمجھا جاتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ اگناسٹک اس شخص کو کہا جاتا ہے جو خدا کے وجود کے بارے میں یہ کہتا ہے کہ ” میں نہیں جانتا کہ خدا وجود رکھتا ہے یا نہیں “۔ یا وہ یہ سمجھتا ہے کہ خدا کے بارے میں جاننا ناممکن ہے اور خدا یا دیوتا چونکہ مادی وجود سے ماورا ہوتے ہیں، اس لیے ہم انھیں کبھی نہیں جان سکتے کہ وہ ہیں یا نہیں ہیں۔
جس طرح اتھیسٹ خدا کے وجود سے کلّی طور پر انکار کرتا ہے اور مزہبی شخص مانتا ہے۔ اس طرح اگناسٹک اس ضمن میں کوئی حتمی فیصلہ صادر نہیں کرتا بلکہ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں متذبذب ہوتا ہے۔ اردو میں اس کے لیے لاادری کا لفظ استعمال ہوتا ہے جو عربی سے لیا گیا ہے۔