آپ ﷺ کی ذات کیسے عورتوں کے لیے باعثِ رحمت تھی؟

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتآپ ﷺ کی ذات کیسے عورتوں کے لیے باعثِ رحمت تھی؟
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
عرب کے معاشرے میں عورت کی کوئی عزت تھی نہ مقام تھا۔ لڑکیوں کا وجود باعث شرم سمجھا جاتا تھا۔ حضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم نے انھیں عزت و احترام عطا کیا۔ ان کے حقوق اور فرائض متعین کیے اور انھیں ماں، بیٹی، بہن اور بیوی ہر حیثیت سے معاشرے میں صحیح مقام سے نوازا۔ آپ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم کا ارشاد ہے۔ترجمہ: "جنت ماؤں کے قدموں کے نیچے ہے"۔: (كنز العمال)
آپ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم نے یہ بھی فرمایا:
ترجمہ: " تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے ساتھ اچھا ہے"۔(سنن ترمذی)