آپ ﷺ کے صبر و استقلال پر نوٹ لکھیں۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتآپ ﷺ کے صبر و استقلال پر نوٹ لکھیں۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جواب: اللہ تعالی نے مصیبت اور پریشانی کے وقت اپنے بندوں کو صبر ورضا کی تاکید کی ہے اور چونکہ انسان کی جان اور اس کا مال سب اللہ کا عطا کر دہ ہے۔ اس لیے انسان پر لازم ہے کہ آزمائش کے وقت رضائے الہی کی خاطر صبر و سکون سے کام لے۔ جب حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم نے نبوت کا اعلان فرمایا تو کفار نے آپ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ و سلم کو طرح طرح کی اذیتیں دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم کو جھٹلایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم کا مذاق اڑایا۔ کسی نے (معاذ اللہ) جادو گر کہا اور کسی نے کا ہن ، مگر آپ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم نے صبر واستقلال کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا اور تبلیغ دین سے منہ نہ موڑا۔