اردو میں ڈرامہ نگاری کا فن

ادبی محفلCategory: اردو ادب معروضی سوالاتاردو میں ڈرامہ نگاری کا فن
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
ڈرامہ ادب کی ایک مقبول اور قدیم صنف ہے۔ مغرب میں یونان ڈرامے کے فن کا مرکز تھا۔ ایس کائی لیس، سوفو کلیز ،اسٹو فنز اور پیڈیز جیسے مشہورِ زمانہ ڈرامہ نگار اسی قدیم سرزمین کے فرزند تھے ۔ ہندوستان میں بھی ڈرامے کی تاریخ دو ہزار برس پرانی ہے۔سنسکرت زبان کے ڈرامہ نگار بھبھوتی اور کالی داس ڈرامے کی دنیا کے روشن آفتاب و مہتاب کی حیثیت رکھتے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ اردو ڈرامہ سنسکرت ڈرامہ نگاری کے مرہونِ منت ہے۔ ہندو دھرم اور سماج میں شری کرشن جی اور رام چندر جی کی لیلاؤوں کیلئے ڈرامے ہی کو ذریعہ بنایا گیا تھا۔ کالی داس کے ڈرامے مالویکی، اگنی مترا ، شکنتلہ اور وکرم روشنی شاہکار ڈرامے تصور کئے جاتے ہیں ، جن میں شکنتلہ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔