اسکول میں ہونے والی یوم اقبال کی تقریب کے حوالے سے ۲۰۰ الفاظ پر مشتمل روداد لکھیں۔

ادبی محفلCategory: اردو جنرل نالجاسکول میں ہونے والی یوم اقبال کی تقریب کے حوالے سے ۲۰۰ الفاظ پر مشتمل روداد لکھیں۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
علامہ اقبال کے یوم ولادت کے حوالے سے 4 نومبر کو ہمارے سکول کے جوبلی ہال میں ایک خصوصی تقریب ہوئی۔ مہمان خصوصی کے بروقت پہنچنے پر تقریب کا با قاعدہ آغاز بھی تلاوت کلام پاک سے بر وقت ہوا۔ تلاوت کے بعد جماعت نہم کے طالب علم نے سرور کا ئنات کی بارگاہ میں نذرانہ نعت پیش کیا۔ اس کے بعد جماعت دہم کے طالب علم نے اقبال اور تصور مشرق کے حوالے سے تقریر کی۔ اس نے اقبال کی زندگی اور کام سے مثالوں کے ذریعے اس نکتے کی وضاحت کی کہ ان کا دل عشق رسول کے جذبے سے کس طرح لبریز تھا۔

مختلف جماعتوں کے طلباء نے اقبال کی شاعری کو اپنی خوبصورت آواز میں پیش کر کے حاضرین کا دل جیت لیا۔ اسٹیج سیکریڑی نے مہمان خصوصی سے درخواست کی کہ فکر اقبال کے حوالے سے اپنے قیمتی خیالات سے حاضرین کو مستفید کریں۔ مہمان خصوصی نے اقبال کی شخصیت پر گفتگو کرتے ہوئے خاص طور پر اس امر کا اظہار کیا کہ عصر حاضر میں فکر اقبال پرعمل ہی ہماری ملکی بقا کا انحصار ہے۔ انہوں نے طلباء کو تلقین کی وہ فکر اقبال کی پیروی کرتے ہوئےایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس کے بعد سٹیج سیکریزی نے تقریب کے اختتام کا اعلان کیا۔ مہمان خصوصی، اساتذہ کرام اور طلباء کی چائے کے ساتھ ضیافت کی گئی جبکہ باقی طلباء نے اپنے اپنے گھروں کا رخ کیا۔