اس تلمیحاتی شعر کی وضاحت کیجیے۔

ادبی محفلCategory: اشعار کی تشریحاس تلمیحاتی شعر کی وضاحت کیجیے۔
beingsajid Staff asked 12 مہینے ago
ابنِ مریم ہوا کرے کوئی
میرے دُکھ کی دعا کرے کوئی
1 Answers
beingsajid Staff answered 12 مہینے ago
یہ تلمیح کا شعر ہے۔ابن مریم سے مراد حضرت مریم رضی اللہ تعالی عنہا کا بیٹا یعنی حضرت عیسی علیہ السلام ہیں۔ حضرت عیسی علیہ السلام کو اللہ پاک نے یہ قوت عطا کی تھی کہ وہ مردوں کو زندہ کر دیتے تھے اور بیماروں کو اللہ کے حکم سے ٹھیک کر دیتے تھے۔شاعر کہتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو اللہ نے اگر یہ قوت عطا کی تھی تو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا میں تو جب جانوں کہ کوئی میرے دکھ دور کرے۔ اصل میں شاعرغالب مرضِ عشق میں مبتلا ہیں اور شاید عشق کی بیماری کا علاج کسی کے پاس بھی نہیں ہے کیونکہ اصل میں یہ کوئی مرض ہے ہی نہیں بلکہ ایک قسم کا وہم ہے اور و ہم کا علاج نہیں ہوتا۔