اقبال کے کلام میں تصور شاہین کی کیا اہمیت ہے؟

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتاقبال کے کلام میں تصور شاہین کی کیا اہمیت ہے؟
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
beingsajid Staff answered 1 سال ago
اقبال نے اپنے پیغام کو عام کرنے کے لیے اپنی شاعری میں کئی تصورات پیش کیے۔ ان کے تصور شاہین کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ شاہین ایک خود دار، غیرت مند، تیز نگاہ اور بلند پرواز پرندہ ہے۔ وہ اپنے زور بازو سے شکار کرتا ہے اور دوسروں کا کیا ہواشکار نہیں کھاتا۔ شاہین کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ نہایت اونچی اڑان بھر سکتا ہے اور اس دوران میں اسے تھک کر گرنے کا خوف نہیں ہوتا۔

شاہیں کبھی پرواز سے تھک کر نہیں گرتا
پردم ہے اگر تو ، تو نہیں خطرہ افتاد

شاہین کی دوسری خوبی یہ ہے کہ وہ صرف اپنے جیسے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ اُڑنا پسند کرتا ہے۔ اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ وہ خود کو اعلیٰ سمجھتا ہے بل کہ اس کا مطلب بری صحبت سے گریز کرنا ہے ۔ شاہین کی اس خوبی سے یہ سبق ملتا ہے کہ نوجوان ہمیشہ نیک اور صالح لوگوں کی صحبت اختیار کریں۔