الطاف حسین حالی کی نظم نگاری مختصراً بیان کیجیے۔

ادبی محفلCategory: Jkbose Urdu Questions Answersالطاف حسین حالی کی نظم نگاری مختصراً بیان کیجیے۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
beingsajid Staff replied 1 سال ago

الطاف حسین حالی پانی پت میں پیدا ہوئے اور ان کی ابتدائی تعلیم وطن میں ہی ہوئی۔ بعد میں دہلی چلے گئے۔ آپ اردو کے ادبی نظریہ ساز نکات، سوانح نگار اور صاحب طرز انشا پرداز ہیں۔ شاعر کی حیثیت سے بھی ان کا مرتبہ بہت بلند ہے۔ ان کا اصل کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے اردو شاعری کو نئی راہوں پر ڈالا اور غزل اور قصیدے کی خامیوں کو واضح کیا۔

ان کی غزلیں اور نظمیں لطف و اثر کے اعتبار سے اعلیٰ درجے کی ہیں۔ ان کے کلام میں سادگی ،دردمندی اور جذبات کی پاکیزگی پائی جاتی ہے۔ ان کی چار اہم کتابیں حیات سعدی، مقدمہ شعر و شاعری، یادگار غالب اور سرسید کی سوانح حیات جاوید ہیں۔

مولانا حالی شعر و ادب کو محض مسرت حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں سمجھتے تھے۔ وہ شاعری کی مقصدیت کے قائل تھے۔ ان کا خیال تھا کہ شاعری زندگی کو بہتر بنانے میں مدد گار ہو سکتی ہے اور وہ مناسب الفاظ کی جستجو کو ضروری سمجھتے تھے۔ حالی کو غالب اور سرسید کی صحبت حاصل تھی جس سے ان کے تنقیدی شعور کو جلا ملی۔ حالی نے ایک طویل نظم مدوجزر اسلام مسدس کی شکل میں لکھی جس کے بارے میں سر سید نے کہا تھا:
” قیامت کے دن جب خدا پوچھے گا کے تو دنیا سے کیا لایا ہے تو میں کہوں گا کہ حالی سے مسدس لکھوا کر لایا ہوں “