اپنے دوست کو خط لکھیے جس میں انھیں حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی قدر و منزلت سے آگاہ کیجیے۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتاپنے دوست کو خط لکھیے جس میں انھیں حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی قدر و منزلت سے آگاہ کیجیے۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
امتحانی مرکز
جون2023ء2
پیاری نازش!
اسلام علیکم! امید کرتی ہوں تم خیریت سے ہوگی۔ تمھارا خط ملا تم نے میری روزمرہ معمولات کے متعلق پوچھا تو تمھیں بتاتی چلوں کہ آج کل میں اصحابہ کرام کی زندگی کے متعلق کتاب پڑھ رہی ہوں جس سے نہ صرف ایمان افروز واقعات پڑھنے کو ملتے ہیں بلکہ اسلامی معلومات میں بھی بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے۔ جیسے کہ آج ہی میں نے عشرہ مبشہ کے متعلق پڑھا اور آج جن صحابی کا واقعہ پڑھا وہ کوئی اور نہیں بلکہ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ہیں۔ان جی قدرو منزلت کا اندازہ تم اس واقعے سے کرسکتی ہو کہ انھوں نے اپنی زندگی میں آپ صلی وعلیہ وسلم سے اپنے بارے میں یہ کلمات سنے کہ تم پہ میرے ماں باپ قربان ہوں۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ غزوہ احد میں نبی کریم عالم النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَعَلَى آلِهِ وَأَصْحَابِہ وَسَلَّمَ کے ساتھ اس وقت بہ طور جاں نثار کھڑے تھے جب کافروں نے آپ خَاتَمُ النَّبِيْنَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَعَلَى اليه وَأَصْحَابِهِ وَسَلَّمَ کا گھیراؤ کر لیا تھا۔ حضرت سعد رضی اللہ عنہ اللہ کے رسول الله خَاتَمُ النَّبِيْنَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَعَلَى الهِ وَأَصْحَابِہ وَسلم کی پشت پر کھڑے ہو کر تیراندازی کے ذریعے سے دشمنوں کو قریب آنے سے روک رہے تھے۔ اس وقت رسول اکرم خاتم النبین صلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَعَلَى أَلِهِ وَأَصْحَابِهِ وَسَلَّمَ کی زبانِ مبارک سے یہ جملہ ادا ہوا کہ سعد خوب تیر برساؤ۔ میرے ماں اور باپ تم پر قربان ہوں۔“اس کے علاوہ بھی یہ کتاب کئی دلچسپ اور ایمان افروز واقعات اور حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے واقعات سے بھر پور ہے جلد ہی اود معلومات بھی لکھ بھیجوں گی۔ سب کو سلام۔
وسلام
تمھاری سہیلی
ا ، ب، ج

صحابہ