تجریدیت سے کیا مراد ہے؟

ادبی محفلCategory: اردو ادب سوالات و جواباتتجریدیت سے کیا مراد ہے؟
beingsajid Staff asked 4 مہینے ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 4 مہینے ago
تجرید اردو کی ایک اصطلاح ہے۔ مصوری آرٹ کے معنوں میں اس کو لیا جاتا ہے۔ انگریزی میں اس کو ابسٹرکشن  کہتے ہیں۔ اس کےمعنی تجریدی خیال یا صرف اس کیفیت کانام ہے جسے فقط محسوس کیا جاسکے لیکن چھویا نہ جاسکے۔ یہ دراصل فنون لطیفہ میں مصوری کا ایک خاص حصہ ہے جسے اپناتے وقت مصور صرف رنگوں کی مدد سے تصویر کو عنوان دیتا ہے مطلب آرٹسٹ رنگوں کی زبان ہی استعمال کرتاہے۔ مثال کے جس طرح مصنفین نے کالے رنگ کے چھینٹے تشدد کے زمرے میں دے دیے مطلب تشددکےمعنی  سے جوڑ دیا اور کہیں پہ کالے رنگ کو بھوک اورموت سے اور برے دن سے تشبہیہ دے دی تو اس کو تجریدیت یامصوری کہتے ہیں۔ دراصل یہ انسانی فطرت پراضافہ ہے اور ان کے پاس اس کا دوسرا عنوان تجریدیت ہے۔ تجریدی فن کی دو ہی اقسام ہیں۔   ایک جیومیٹریکل اپسٹریشن۔ اور دوسری قسم فری اپسٹریشن ہے۔   تحریر: عثمان خان