جہاں نظر محمدﷺ کا نشانہ ٹھر جاتا ہے۔

ادبی محفلCategory: اردو ادب سوالات و جواباتجہاں نظر محمدﷺ کا نشانہ ٹھر جاتا ہے۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
beingsajid Staff replied 1 سال ago

جہاں نظر محمدﷺ کا نشانہ ٹھر جاتا ہے
تو پھر چلتا ہوا یکدم زمانہ ٹھہر جاتا ہے

قسم کھا کر میں کہتی ہوں کہ غارِ ثور پہ جاکر
زمانے بھر کے یارو کا یارانہ ٹھہر جاتا ہے

چلا گھر سے یہ عزم لیکر نبوت کو مٹا دونگا
پڑی نظرِ محمدﷺ تو دیوانہ ٹھہر جاتا ہے

گواہ ہے مسجد نبوی کی دیواریں کہ سجدہ میں جوکندھوں پر نواسہ ہو تو نانا ٹھہر جاتا ہے

جہاں حق کو بچانا ہو جہاں باطل مٹانا ہو
وہاں میرے محمدﷺ کا گھرانہ ٹھہر جاتا ہے

کہا جبرئل سے رب نے میرے محبوبﷺ کو لے آ
تو تلیاں چوم کر انکو جگانا ٹھہر جاتا ہے

نبیﷺ کے بعد محفل میں جو ذکرِ چار یار آیۓ
نبیﷺ کے چار یاروں کا یارانہ ٹھہر جاتا ہے

خوشا قسمتِ ابوبکرؓ و عمرؓ کی حشر تک انکا
نبیﷺکے ساتھ روضہ میں ٹھکانا ٹھہر جاتا ہے

شبِ معراج آقاﷺ بیٹھ جایئں جب سواری پر
تو پھر واپس پلٹنے تک زمانہ ٹھہر جاتا ہے

جہاں انکی نگاہوں کا نشانہ ٹھہر جاتا ہے
وہاں اپنا تو اپنا بیگانہ بھی ٹھہر جاتا ہے۔۔۔حسنی تبسم انصاری