حدیث کے معنی بیان کریں۔ نیز اس کی اقسام درج کریں۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتحدیث کے معنی بیان کریں۔ نیز اس کی اقسام درج کریں۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جواب: حدیث کے لغوی معنی خبر یا بات چیت کے ہیں۔ شریعت اسلامی کی رو سے حدیث اس خبر کا نام ہے جس کے ذریعے ہمیں حضور صلی اللہ علیہ و علی آلہ واصحابہ وسلم کا کوئی قول، فعل یاتقریر معلوم ہو۔ اس طرح حدیث کی تین قسمیں بنتی ہیں جو درج ذیل ہیں:

حدیث قولی:

حدیث قولی وہ ہے جس میں حضور صلی اللہ علیہ وعلی الہ واصحابہ وسلم نے کسی بات کے کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں کچھ فرمایا ہو یا اس میں کسی معاملے میں آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ الہ واصحابہ و سلم کی دی ہوئی زبانی ہدایات کا تذکرہ ہو۔

حدیث فعلی :

حدیث فعلی وہ ہے جس میں راوی نے حضور صلی اللہ علیہ وعلی الہ و اصحابہ و سلم کا اختیار کردہ کوئی عمل اور طریقہ بیان کیا ہو۔

حدیث تقریری:

حدیث تقریری سے مراد وہ احادیث ہیں جن میں ایسے امور کا تذکرہ ملے جو حضور صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ واصحابہ و سلم کے سامنے واقع ہوئے ہوں اور آپ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ و سلم نے ان پر خاموشی اختیار فرمائی ہو، اس لیے کہ اگر اس معاملے میں کوئی بات ممنوع یا قابل وضاحت ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم ضرور اس بارے میں رہنمائی فرماتے۔ آپ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ واصحابہ وسلم کا ان اُمور پر خاموش رہنا اس کی تصدیق کے مترادف ہے.