حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے اپنا گھوڑا دریا میں کب اور کیوں ڈالا؟

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتحضرت سعد رضی اللہ عنہ نے اپنا گھوڑا دریا میں کب اور کیوں ڈالا؟
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
beingsajid Staff answered 1 سال ago
مدائن سے پہلے جو آخری شہر لشکراسلام نے فتح کیا، وہ بہرہ شیر کا تھا جسے دوماہ کے محاصرے کے بعد فتح کیا جا سکا۔بہرہ شیر اور دارالحکومت مدائن کے درمیان صرف دریائے دجلہ حائل تھا۔ ایرانیوں نے مسلمانوں کے خوف سے دریا پر جہاں جہاں پل تھے،سب کو توڑ کربیکارکر دیا تھا لیکن حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی اولوالعزمی کے آگے دنیا کی کوئی چیز حائل نہ ہوسکی۔ انھوں نے اپنے لشکر کو مخاطب کر کے کہا “برادرانِ اسلام ! دشمن نے ہر طرف سے مجبور ہو کر دریا کے دامن میں پناہ لی ہے، آؤ! اس کو بھی تیر جائیں تو پھر مطلع صاف ہے ۔ یہ کہ کر آپ رضي الله عنہ نے اپنا گھوڑا دریا میں ڈال دیا۔