خواب میں آبادی دیکھنے کی تعبیر؟

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں آبادی دیکھنے کی تعبیر؟
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالےٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خراب میں دیکھے کہ ویران جگہ کو آباد کرتا ہے۔ جیسے مسجد، مدرسہ، خانقاہ اور جو ان کے مشابہ ہے تویہ دین اور عقل کی صلاح اور آخرت کے ثواب کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ ویران زمین کو خود آباد کرتا ہے۔ جیسے سرائے یادکان وغیرہ بناتا ہےتو اس جہاں کے فائدے اور خیر کی دلیل ہے اور اگر آباد جگہ کو ویران دیکھےتو دلیل ہے کہ اس جگہ بلا اور مصیبت پہنچے گی۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو آباد جگہ میں مقیم دیکھے تو دلیل ہے کہ آبادی کے اندازے پر خیر اور نفع پائے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھا ہے تو شر اور فساد اور نقصان پائے گا۔حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالےٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ آبادی کو دیکھنا چار وجہ پر ہے:اول۔ اس جہاں کے کاموں کی صلاح پر، دوم۔ خیر اور منفعت، سوم۔ مراد و کامرانی، چہارم۔ بستہ کاموں کی کشائش۔