خواب میں آب خانہ۔ پانی کا گھر دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں آب خانہ۔ پانی کا گھر دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے۔اگر کوئی خواب کے اندر پانی کا گھر بنائے تودلیل ہے کہ دنیا کے مال پر حریص اور راغب ہوگا اور مال سے کچھ خرچ نہ کرنا چاہے گا۔ بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کو جادو گر عورت ملے گی اور وہ عورت حرام خور اور بددیانت ہوگی۔اگر آب خانہ میں اپنے آپ کو بول و پاخانہ کرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ مال کو جمع کرے گا اور اگر دیکھے کہ آب خانے میں یا آب خانے کے گڑھے میں گرا ہے تو دلیل ہے کہ مال جمع کرنے میں غرق ہوگا اور اگر دیکھے کہ وہ خود آب خانے کے کنوئیں میں گرا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کا مال چھینے گا اور اگر دیکھے کہ گرتے ہی ہاتھ اور پاؤں ٹوٹ گئے ہیں تو دلیل ہے کہ سخت بلا میں گرفتار ہوگا۔ حضرت جعفرؑ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آب خانہ کو دیکھنا پانچ قسم پر ہے۔ اول: مال حرام، دوم: عیش دنیا، سوم:خزانہ، چہارم: حرام   میں شروع، پنجم: خدمت گار اور حرام خود عورت۔