خواب میں احرام باندھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں احرام باندھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جب دیکھے کہ حج کا یا عمرہ کا احرام باندھا ہے تو اگر غیر شادی شدہ ہے تو شادی ہو جائے گی اور شادی شدہ ہے تو طلاق دے گا، اگر بیمار ہے تو وفات پائے گا، اگر شریر ہو تو حرام کی تلاش میں لگے گا۔ خصوصاً جب کہ یہ خواب حج کے زمانہ میں نہ ہو۔ اور بے عزت ہوگا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ احرام کی حالت میں کسی شکار کوقتل کیا ہے اور وہ شکار اونٹ وغیرہ ہے تو بیداری میں اسی طرح کی چیز جرمانہ میں ادا کرے گا، اگر خواب میں شتر مرغ مارا تو بیداری میں بدنہ(اونٹ یا گائے) بطور جرمانہ دے گا۔ نیل گائے میں گائے دے گا، اور جو خص دیکھے کہ اس نے اور اس کی بیوی نے احرام باندھا ہے تو وہ اس کو طلاق دے گا۔