خواب میں استغفار پڑھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں استغفار پڑھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
استغفار کے لفظی معنی ہیں، گناہوں کی معافی مانگنا، استغفراللہ کہنا حق تعالیٰ سے بخشش طلب کرنا ہے۔حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص خواب میں استغفار کرے تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو مال اور فرزند عطا کرے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے: (اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگو کیونکہ وہ بخشنے والا ہے، تم پر موسلادھار بارش کرے گا اور مال و اولاد سے مدد دے گا۔)حضرت جعفر صادقؑ نے فرمایا ہے کہ خواب میں استغفار کرنا چار وجہ پر ہے۔ اول مال، دوم فرزند، سوم حق تعالیٰ سے بخشش، چہارم گناہوں سے توبہ کرنا۔