خواب میں اسطرلاب دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں اسطرلاب دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
حضرت کرمانیؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اسطراب کی تاویل بادشاہ کے مصاحب اور سردار ہیں۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس اسطرلاب ہے یا خریدا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ سلطانی مصاحبوں میں ہوگا اور قوم کا سردار ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ اسطرلاب گم ہو گیا ہے یا ٹوٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے جاہ اور مرتبے میں نقصان ہوگا۔ حضرت جابر مغربیؒ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اسطرلاب سے آفتاب کو دیکھتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے کام کے سرداروں کے کام میں مشغول ہوگا اور ان سے خیر و منفعت پائے گا اور بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ خواب میں اسطرلاب ایسا مرد ہوتا ہے کہ جس کو ثبات نہیں ہوتا ہے۔ اور پائیدار کام پر نہیں ہوتا ہے۔