خواب میں اصلح دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں اصلح دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
beingsajid Staff answered 1 سال ago
اصلح فارسی زبان میں سرکے داغ کو کہتے ہیں۔ حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص سر کے داغوں والا خواب میں دیکھے کہ اس کے سر کے بال اگ آئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو تھوڑا مال حاصل ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے سر پر داغ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے نجات پائے گا۔ لیکن اگر عورت دیکھے کہ اس کے سر پر داغ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی زینت اور آرائش میں نقصان پڑے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سر پر داغ دیکھنا سوداگر کے لئے فائدہ مند ہے اور پیشہ کار کے لئے کسب ہے اور بادشاہ کےلئے فکر ہے اور عورت کے لئے زینت کے نقصان کا باعث ہے۔