خواب میں افتادہ دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں افتادہ دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خؤاب میں دیکھے کہ منہ کے بل گرا ہے تو پریشانی کی دلیل ہے خاص کر اگر وہ جنگ اور خصومت میں ہے اور اگر دیکھے کہ کسی جگہ سے نیچے گرا ہے۔ مثلاً پہاڑیا بالاخانہ یا دیوار سے، تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کی آرزو اور مراد پوری نہ ہوگی۔ حضرت کرمانیؒ نے فرمایا ہے کہ کوئی خواب میں دیکھے کہ کسی جگہ سے نیچے گرا ہے تو دلیل ہے کہ امید پوری نہ ہوگی اور اگر پہاڑ سے نیچے گرے تو دلیل ہے کہ گرنے کے مطابق بدحال ہوگا اور اس کے جسم کو دکھ پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو سخت زخم پہنچا ہے اور کسی عضو سے خون نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے زخم کے مطابق نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پاؤں پھسلااور گر گیا ہےتو دلیل ہے کہ اس کو رنج اور تکلیف پہنچے گی۔اور اگر دیکھے کہ گرا ہے اور اس کو تکلیف نہیں ہوئی ہے تو یہ آسانی اور سہولت کی دلیل ہے۔