خواب میں انگشتان دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں انگشتان دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
beingsajid Staff answered 1 سال ago
حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ دائیں ہاتھ کی پانچ انگشت پانچ نمازیں ہیں اور بائیں ہاتھ کی پانچ انگشت فرزند اور برادر ہیں۔ بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ انگوٹھا صبح کی نماز کی دلیل ہے اور انگشت شہادت نماز ظہر اور انگشت درمیانی نماز عصر اور اس کے ساتھ کی انگلی نماز مغرب اور سب سے چھوٹی انگشت نماز عشاء کی دلیل ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ دائیں ہاتھ کی انگشت نہیں رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا برادر مرے گا اور بعض کہتے ہیں کہ اس کے بھتیجے پر کوئی مصیبت پڑے گی۔حضرت کرمانیؒ نے فرمایا ہے کہ کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ہاتھ کی انگشت آپش میں ملی ہوئی نہیں ہیں تو تنگ دستی کی دلیل ہے اور اگر آپس میں ملی ہوئی ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے بھائیوں اور فرزندوں کا کام درست ہوگا۔ اور اگر انگلیوں کو دیوانوں کی طرح بند کیا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے اور اس کے اہل بیت کا کاربستہ ہو جائیں گے۔